عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
کنری،، نجی زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے زراعت کی ترقی اور ہائبرڈ مرچ کی فصل اور مختلف سبزیوں سے زیادہ پیداوارکے حصول کیلئے تربیتی و آگاہی سیمینار منعقدکیا گیا، زرعی ماہرین اورترقی پسند آبادگاروں کی بھرپور شرکت۔
تفصیلات کے مطابق نجی زرعی تحقیقاتی ادارے مشہورومعروف کمپنی ملن ایگرو سیڈپاکستان کی جانب سے،زراعت ایک نئی اُمنگ کے ساتھ ،کے عنوان سے زراعت کی ترقی اور مرچ کی فصل سمیت مختلف ہائبرڈ سبزیوں سے زیادہ پیداوارکے حصول کے حوالے سے مقامی حال میں ایک شاندارو پروقار تربیتی و آگاہی سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں کمپنی کے ڈائریکٹرخالد رشیدآرائیں،بزنس منیجر ساجدجٹ، زونل منیجر عمران بلوچ،ایریامنیجرعطاء اللہ چانڈیو کے علاوہ علاقے کے ترقی پسند آبادگاروں فقیر نوازعلی سومرو، حاجی جمیل خاضخیلی، سیدقربان شاہ، حاجی وارث داندل، گل حسن خاضخیلی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹر خالد رشیدآرائیں ا ور ریسرچ اسٹیشن کنری کے ڈاکٹر سلیم اعجاز،ریسرچ آفیسرشاہ زیب و د یگرمقررین کاکہناتھاکہ انکی کمپنی گزشتہ کئی سالوں سے ملکی سطح پر زرعی انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ انکی کمپنی ملن ایگرو سیڈ پاکستان ملکی و غیرملکی نامور زرعی ریسرچ کمپنیوں کے اشتراک سے جدید طریقہ تحقیق کے ذریعے ا مراض سے پاک ہا ئبرڈ بیج کسان بھائیوں کو فراہم کررہی ہے اور زراعت کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے انکا کہنا تھاکہ موسمی اورماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرناہونگے انکی کمپنی کے تحقیق شدہ مختلف اقسام کے ہائبرڈ مرچ کے بیج اسکائے اسٹارتھری، اسکائے اسٹارفور، روزی ایف ون، رچ اسٹارایف ون،ونڈرکنگ کی بے حد کامیابی ومقبولیت کے بعد نئی اقسام پر بھی مزید تحقیقات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ انکی کمپنی نے ہائبرڈمرچ مختلف اقسام کے نئے بیج متعارف کرائے ہیں جوکہ دیگر بیجوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ بہتر ہیں جن کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل ہورہی ہے،جبکہ انکی کمپنی کے بیجوں میں موسمی سختیوں کو برداشت کرنے اورمختلف امراض سے لڑنے کیلئے قوت مدافعت بھی زیادہ ہے، آبادگارفصلوں کووقت مقررپرکھاداورپانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماہرین کے بتائے گئے طریقہ کار اور ہدایات پر عمل کریں گے تو وہ کم خرچ وکم محنت میں مرچ کی اچھی فصل اورزیادہ پیداوار حاصل کر سکیں گے،پیداوارمیں اضافے سے آبادگاروں کوزیادہ منافع بھی حاصل ہوسکے گاکوالٹی اورپیداوار اچھی ہوگی تووہ اپنی زرعی اجناس ایکسپورٹ کر کے اپنے لئے اورملک کیلئے زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں، فصلوں کو لگنے والے متعدد موسمی امراض سے بچاؤ سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہوں نے آبادگاروں کو زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مشورے دیئے جبکہ بوائی اور زمینوں کوفصل کیلئے تیارکرنے کے طریقوں پرعملدرآمدکرنے اور نقصانات سے بچنے کیلئے معیاری کمپنیوں کے جدید تحقیق ذریعے تحقیق شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی زرعی انقلاب کے بغیر ممکن نہیں ہے،اس موقع پر حال میں مختلف ہائبرڈ سبزیوں کے نمائشی اسٹال بھی لگائے گئے تھے اورشرکاء کوپروجیکٹرکے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی گئی، اختتام پر سیمینار میں شرکت کرنیوالے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیاگیا۔