7

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا ان لاین نیوز ایچ ڈی چینل۔۔سکھر روھڑی )ایسوسی ایٹ

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا ان لاین نیوز ایچ ڈی چینل۔۔سکھر روھڑی )ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب سکھر فرمان احمد جتوئی نے کہا ہے کہ سکھر رینج میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے مختلف محکموں کے خلاف عوامی شکایات سن کر انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیپکو سب ڈویزن روہڑی میں منعقدہ کھلی کچھری کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیپکو،سوئی گیس،پاکستان ریلوے اور دیگر وفاقی اداروں کے خلاف 81 آنے والی شکایات کو کھلی کچہری میں متعلقہ افسران کی موجودگی میں 52 شکایات کا موقع پر ازالہ کرکے جرمانے ختم کیے جبکہ دو ٹرانسفارمر مرمت کروائے گئے پاکستان ریلوے کے خلاف بھی تین شکایات موقع پر حل کیں دیگر کے لئے متعلقہ محکموں کو لیٹر لکھے ہیں فرمان احمد جتوئی نے کہا کہ وفاقی محتسب کا یہ اقدام غریب بے سہارا اور پریشان حال شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے امید کی کرن ہے ایسے مسائل جو مہینوں حل نہیں ہوتے تھے اب چند منٹوں میں حل کیے جا رہے ہیں بجلی کے بلوں میں غلطیاں،غیر ضروری جرمانے گیس فراہمی میں رکاوٹیں،ریلوی کی بدانتظامی اور نادرا سے متعلق سب سے زیادہ شکایات شامل ہیں اس موقع پر ایکسی ای این سیپکو کاشف گلزار ۔ایس ڈی او سب ڈویزن روہڑی سجاد میمن ایس ڈی او سب ڈویزن پرانا سکھر وقار علی شاہ ۔ایس ڈی او سب ڈویزن صالح پٹ شفیق احمد قاضی ودیگر بھی موجود تھے شکایات لیکر آنے والے سائلین نے محتسب اعلی سکھر فرمان جتوئی کی جانب سے موقع پر شکایات کا ازالہ کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ ۔

روہڑی:ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب سکھر فرمان احمد جتوئی کھلی کچہری میں سائلین کی شکایت سن رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں