سکھر( ) یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے صدر اور انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر عاشق علی عباسی نے کہا ہے کہ میاں آدم شاہ کلہوڑو نے سترہویں صدی کے آغاز میں مغلوں کے ظلم و جبر کے خلاف منظم جدوجہد کی بنیاد رکھی، جو بعد ازاں سندھ کی آزادی کی تحریک میں تبدیل ہوئی، بتایا جاتا ہے کہ انہیں 1598ءمیں مغل حکومت نے گرفتار کر کے ملتان میں شہید کر دیا، تاہم کلہوڑا خاندان کی مسلسل قربانیوں کے نتیجے میں سندھ کو مغل اقتدار سے نجات ملی ، انہوں نے کہا کہ مغلوں کے خلاف مزاحمتی جدوجہد کے بانی اور سندھ کے عظیم انقلابی رہنما شہید میاں آدم شاہ کلہوڑو کے 428ویں سالانہ عرس کی تقریبات 12 فروری 2026ءکو میاں آدم شاہ کلہوڑو کی ٹکری سکھر پر منعقد ہوگی ، عرس کے موقع پر مقررین سندھ کی تاریخ میں کلہوڑا خاندان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرینگے عاشق علی عباسی نے کہا کہ کلہوڑا دورِ حکومت تقریباً 82 برسوں پر محیط رہا جسے سندھ کا سنہری دور قرار دیا جاتا ہے۔ اس زمانے میں نہری نظام کو وسعت ملی، قلعوں اور مساجد کی تعمیر ہوئی جبکہ ثقافت اور سندھی ادب کو بھی فروغ حاصل ہوا۔ انہوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کلہوڑا دور کے تاریخی مقبروں اور آثارِ قدیمہ کی فوری مرمت اور حفاظت کے اقدامات کیے جائیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]