نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ہفتہ وار آرڈرلی روم کا انعقاد شہید بینظیر آباد رینج پولیس میں ضبط، شفافیت اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں رینج آفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ آرڈرلی روم کے دوران ایس بی اے رینج کےتینوں اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو درپیش انتظامی و پیشہ ورانہ مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی واضح اور مؤثر احکامات جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہو۔
اردلی روم کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اردلی روم کے اختتام پر ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید بینظیر آباد رینج پولیس قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے مشن کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد رینج میں ڈویژنل انڈر ٹوئنٹی فائیو اسپورٹس فیسٹیول
میانوالی(اللہ نوازخان) گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 50 معذوروں میں ویل چیئرزکی تقسیم۔”اولڈ
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،، نجی زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے
*کارڈیو میٹابولک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے طرزِ زندگی اور غذائی عادات میں تبدیلی ناگزیر ہے، ماہرین
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا ان لاین نیوز ایچ ڈی چینل۔۔سکھر روھڑی )ایسوسی ایٹ