November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی کے قدیمی و تاریخی لینس ڈاﺅن برج کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

IMG-20260210-WA0125

سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی کے قدیمی و تاریخی لینس ڈاﺅن برج کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے انتظامیہ کے مطابق منصوبے پر پیش رفت تسلی بخش ہے تاریخی اہمیت کے حامل اس پل کی بحالی میں اس کے اصل طرزِ تعمیر کو برقرار رکھتے ہوئے جدید تقاضوں کو بھی مدِنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ اسے آئندہ کئی برسوں تک محفوظ بنایا جا سکے۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کام کی تکمیل کے بعد یہ تاریخی پل نئی دلکشی کے ساتھ اپنی کھوئی ہوئی شان دوبارہ حاصل کر لے گا۔ منصوبے سے نہ صرف شہر کی مجموعی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر اور محفوظ سہولیات بھی میسر آئیں گی جبکہ دوسری جانب شہری حلقوں نے مرمتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ منصوبہ مقررہ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچے گا جس کے بعد یہ پل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنے گا۔