خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے میلسی کے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے میلسی کے نواحی علاقہ موضع دوہڑواہن میں زمین پر قبضے کی کوشش، شہری کو تشدد کانشانہ بنایا اور موقع کی ویڈیو بناتے رہے۔شہری کا بھائی کے ہمراہ شدید احتجاج وزیر پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔میلسی کے نواحی علاقہ موضع دوہڑ واہن کے رہائشی لیاقت عباس نے اپنے بھائی نسیم عباس کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ لیاقت عباس نے بتایا کہ انہوں نے سال 2019ء میں دس مرلے تین سرسائی زمین قانونی طور پر کامران،طیب اور عامر سے خریدی، جس میں سے پانچ مرلے کے پلاٹ پر اپنا رہائشی مکان تعمیر کیا جبکہ پانچ مرلے تین سرسائی کا پلاٹ خالی پڑا تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز عدنان حیدر تقریباً پچیس کے قریب نامعلوم افراد کے ہمراہ زبردستی اس خالی پلاٹ پر قبضہ کرنے کے لیے آن دھمکا اور ملکیت کا جھوٹا دعویٰ کرنے لگا۔ قبضہ مافیا کی اس کھلی غنڈہ گردی سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ محض قبضے کی کوشش نہیں بلکہ طاقت کے زور پر زمین ہتھیانے کی منطم سازش ہے لیاقت عباس نے سخت الفاظ میں کہا کہ قبضہ مافیا کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کے باعث وہ سرعام قانون کو للکار رہے ہیں۔لیاقت عباس نے بتایا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر انہوں نے فوری طور پر ون فائیو پر کال کی، جس پر پولیس تھانہ میراں پور موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تصادم کو ٹال دیا۔ تاہم متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کسی بھی وقت دوبارہ قبضے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔متاثرہ شہری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے ، ڈی پی او وہاڑی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، قبضہ کرنے کی کوشش میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔