ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عید میلادالنبی کے موقع پر ضلع بھر میں بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے عید میلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال کیا۔ علماء کرام نے پاکستان
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عید میلادالنبی کے موقع پر ضلع بھر میں بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے عید میلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال کیا۔ علماء کرام نے پاکستان کی خوشحالی ، امن اور استحکام کے لیے دعا کروائی۔ علماء کرام اور منتظمین نے کہا کہ میلاد النبی کے جلوسوں کے روٹس پر تاریخی انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ بہترین انتظامات پر وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر خوبصورت طریقے سے سبیل اور لنگر کے پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ جلوسوں کے راستوں پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری عمارتوں بازار اہم چوکوں پر خصوصی بینرز اور چراغاں کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا کہ عید میلادالنبی پر ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے پر علماء کرام کے مشکور ہیں۔ جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔