خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے . ڈی ایس پی میلسی چوہدری
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے . ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال نے پولیس ڈرائیونگ اسکول میلسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈرائیونگ اسکول میں تعینات انسٹرکٹر محمد وسیم نے ڈی ایس پی میلسی کو اسکول میں جاری ڈرائیونگ کلاسز، تربیتی نظام اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی عملی و نظریاتی تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال نے ڈرائیونگ اسکول میں دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور ذمہ دار ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے ایسے تربیتی ادارے نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید خطوط پر ڈرائیونگ کی تربیت سے نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور بھی اجاگر ہوتا ہے۔انہوں نے انسٹرکٹر محمد وسیم اور ان کی ٹیم کی محنت کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ طلبہ کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور عملی ڈرائیونگ کے اصولوں سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے ذمہ دار شہری ثابت ہوں۔دورے کے اختتام پر ڈی ایس پی میلسی نے پولیس ڈرائیونگ اسکول میلسی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس عوامی خدمت اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔