ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر محمد جمیل بابر کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر محمد جمیل بابر کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
انکی نماز جنازہ تحریک عشق مصطفی کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچا المعروف موتیوں والا سرکار نے پڑھائی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر ایکسائز محمد جمیل بابر انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق ہشتنگری میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے شہر کو ایک بار پھر غم میں ڈبو دیا، جہاں ایکسائز انسپکٹر شہادت کا دلخراش واقعہ 13 ماہ بعد انجام کو پہنچا۔ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر محمد جمیل بابر طویل عرصے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ معروف عالم دین و تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچا المعروف موتیوں والا سرکار نے نے پڑھائی نماز جنازہ میں سیاسی قائدین، پولیس افسران، دوست احباب اور دیگر نے بھرپور شرکت کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچا المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا فانی ہے آخرت کیلئے تیاری کرنی چاہیے اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین