ٹھٹہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے سینیئر صحافیوں کی ملاقات
ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے سینیئر صحافیوں کی ملاقات
ٹھٹھہ میں ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت سے سینیئر صحافیوں نے ملاقات کی۔ نامور ادیب و دانشور اور سابق صدر پریس کلب ٹھٹھہ اقبال خواجہ اور روزنامہ ڈان و سندھ ٹی وی کے بیورو چیف غلام حسین خواجہ نے انہیں ضلع ٹھٹھہ میں تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران ضلع ٹھٹھہ کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، صحافتی کردار اور ضلع کی تعمیر و ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیئر صحافیوں نے ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان مؤثر رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا کہ صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔