سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ریٹائرڈ ریلوے ملازم محمد ابراہیم شیخ ولد محمد اسحاق شیخ، پنجاب سے کراچی جانے والی ڈاؤن مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آ کر کٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس روہڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور متوفی کی لاش ورثا کی موجودگی میں تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کی، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی متوفی کے بھانجے یاسین شیخ اور دیگر عزیزوں کے مطابق محمد ابراہیم شیخ ریٹائرڈ ریلوے ملازم تھے اور کچھ عرصے سے ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی گھر سے دوا لینے کے لیے نکلا تھا، تاہم کچھ ہی دیر بعد اطلاع ملی کہ وہ ریلوے حادثے میں جان بحق ہو چکا ہے ذرائع کے مطابق متوفی روہڑی کے علاقے نیو یارڈ کالونی، کھبڑ محلہ کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ ریلوے پولیس نے حادثے کی مزید تفتیش شروع کر دی