سکھر:بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بہرے بچوں کے لیے سول ڈیفنس
سکھر:بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بہرے بچوں کے لیے سول ڈیفنس کی ایک منفرد اور تاریخی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جو Deaf Reach School Sukkur میں زیر نگرانی ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی اور پرنسپل واحد بخش کھنڈ کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔ اس ورکشاپ میں سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے بہرے بچوں کو ریسکیو فرسٹ ایڈ، فائیر سیفٹی اور سی پی آر کی تربیت انتہائی آسان، سادہ اور عملی انداز میں فراہم کی، تاکہ بچوں کے لیے سمجھنا اور سیکھنا مزید آسان ہوورکشاپ کے دوران بچوں کو نہ صرف بنیادی حفاظتی اصول سکھائے گئے بلکہ انہیں عملی مثالوں اور آسان طریقہ کار کے ذریعے بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں خود کو محفوظ رکھنے کے ساتھ دوسروں کی مدد کیسے کی جا سکتی ہےاس موقع پر مہمانِ خصوصی حاجی محمد جاوید میمن صدر اسمال ٹریڈرز سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:“یہ تربیتی ورکشاپ نہ صرف ایک تعلیمی سرگرمی ہے بلکہ ایک قومی خدمت ہے، کیونکہ بہرے بچے بھی معاشرے کا قیمتی حصہ ہیں، انہیں زندگی بچانے والی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سول ڈیفنس سکھر نے یہ قدم اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔” اس قسم کی تربیت کو سندھ بھر کے خصوصی بچوں کے اداروں تک پھیلایا جانا چاہیے تاکہ ہر بچہ ایمرجنسی میں خود بھی محفوظ رہے اور دوسروں کی جان بچانے کے قابل بھی بن سکے