November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کا مورو میں

IMG-20260129-WA0209(1)

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کا مورو میں چھاپہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسوں سے کٹوتی کرنے والے چار افراد گرفتار مقدمہ درج ، نواب شاہ میں بھی پڑے پیمانے پر مستحق خواتین کے پیسوں سے دھڑلے سے کٹوتی جارہی انتظامیہ خاموش تماشائی ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نواب شاہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط سے مستحق خواتین کے پیسوں سے بڑے پیمانے پر کٹوتی اور کرپشن کرنے پر ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار افراد صدام کھوکھر ، نواز کھوکھر ، حسین بخش کھوکھر ، نصیر کھوکھر اور عبدالحمید بھٹو کو گرفتار کر لیا تفشیں کے بعد نصیر کھوکھر کو آزاد کر دیا جبکہ دیگر کے خلاف کیس داخل کرکے ملزمان کو نوشہرو فیروز کی عدالت میں پیش کیا گیا ایف آئی اے نے اس کیس میں ڈیوائس فرنچائز ہولڈر یاسین بڑور اور عبدالقیوم کو بھی تفتیش میں شامل کیا ہے دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مورو میں طویل عرصے سے مستحق خواتین کے پیسوں سے کٹوتی اور کرپشن کی شکایتوں موصول ہورہی تھی جس پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے دوسری جانب سے نواب شاہ.اور دوڑ میں بھی بڑے پیمانے پر مستحق خواتین کے پیسوں سے دھڑلے سے طویل عرصے کٹوتی کا عمل جارہی ہے اس گھناونے عمل میں ڈیوائس ہولڈرز سمیت متعلقہ افراد شامل ہیں