November 17, 2026

تحریر ڈاکٹر ایم لال واگھانی صدرِ نیشنل پریس کلب سامارو ((پیپلز پارٹی میں جب بھی کوئی بڑی ہستی کام آتا ہے

IMG-20260210-WA0065

تحریر ڈاکٹر ایم لال واگھانی صدرِ نیشنل پریس کلب سامارو

((پیپلز پارٹی میں جب بھی کوئی بڑی ہستی کام آتا ہے تو اس میں سرفہرست نواب محمد یوسف تالپور مرحوم سابق رکنِ قومی اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی، عمرکوٹ کی ایک بڑی تاریخ کا حصہ رہے /نام آئے گا))

نواب صاحب واقع میں ایک نواب تھے سیاست میں ان کا ایک ایسا نام جوکہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی عمرکوٹ میں عوام کے ساتھ خدمات عوام کے ساتھ ملنا اپنی مثال آپ تھا ان کے ہر وہ شخص جوبھی ان سے ملاقات کرتے تھے تو بڑی عاجزی کے ساتھ پیش آتے تھے جن کی وجہ سے وہ ہمیشہ سب کے دلوں میں راج کرتے تھے ان سے تعلق بلے کسی سے نہ رہا ہو لیکن وہ ہر
شخص کے اندر روحانی اور اخلاقی رشتہ رکھتے تھے۔ نواب صاحب نہایت سادہ، نرم دل، بااخلاق اور نیک انسان تھے۔ ان کی گفتگو، وعدہ اور عمل میں سچائی جھلکتی تھی نواب صاحب نے عوام کی دلوں لمبے عرصے تک راج کیا اور دلوں میں کرتے رہیں گے انہوں نے اپنی زندگی میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا انہوں اپنی زندگی میں سامارو شہر میں ایک بڑا منارٹی کی قبرستان کے منصوبے دئے ،ان کے علاؤہ کئی ایسے کام کئے سامارو میں مینارٹی کی قبرستانوں لئے اپنی زندگی میں چار دیواری، قبرستان تک روڈ کی تعمیر اور ایک داخلی گیٹ کے حوالے سے منصوبہ اور اسکیمیں منظور کروائی۔ان کی زندگی ایک جہدوجہد کا نام تھا نواب صاحب نے کسی فرق کے مینارٹی کے قبرستان کے فنڈز دیے جن میں سامارو کے گولی مار اور جہڈو روڈ پر قدیم شیڈول کاسٹ کے قبرستان شامل ہیں لیکن اس بدقسمت قوموں کی تقدیر دیکھو کہ ان کے جانے کے بعد صرف ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سیٹھیوں کے قبرستان کا کام چار دیواری اور کچھ مٹی ڈال کر قبروں کے بھی فنڈز ہضم کر لئے لیکن بدقسمتی سے میگھواڑ کولھی بھیل گجراتی خابرو کے قبرستان کی چار دیواری نہیں بن سکی کاش آج ہمارے درمیان میں نواب صاحب ہوتے تو یہ کام یقینن ہو جاتا وہ ایک ایسے شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے خدمت کا جزبہ ان رگ رگ میں بھرا ہوا تھا نواب صاحب ہر اس شخص سے چاہیے بچہ ہو یا بڑا غریب ہو یا امیر ہمیشہ انہوں نے اپنی زندگی میں برابری کا درجہ دیا بڑے خلوص کے مالک تھے وہ شخص تھے جو واعدہ کرتے تھے ان کو پورا کرکے دم لیتے تھے، انہوں نے قومی اسمبلی میں عمرکوٹ کی بات کی انہوں کی زندگی میں کئی کئے نیکی کا کام ہے اور ان کے کئے کام نیکی کے ہوا کرتے تھے اس کا اجر آخرت میں اللہ تعالیٰ ان کو عطا فرمائے گا نواب صاحب کی یہ ہر بات آج ہی سب کے دلوں ایک سیکھ کی طرح بستی ہے ان کی ہستی پر بہت کچھ لکھنا تھا لیکن چند الفاظ جوکہ مجھے جہاں تک یاد ہے جس کو بیان کررہا ہوں آج دل نے چاہا کہ یہ بات لکھ کر اپنے ان دوستوں اور احباب سے شیئر کروں تاکہ سب جان سکیں کہ نواب یوسف تالپور مرحوم کتنے عظیم انسان تھے۔ اگر آج وہ ہمارے درمیان ہوتے تو یقیناً اپنا ہر وہ واعدہ جنہوں کئے تھے واعدہ ضرور نبھاتے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نواب محمد یوسف تالپور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین یا رب العالمین آخر میں نواب صاحب کے صاحبزادے نواب تیمور صاحب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر وہ اس نیکی کے کام میں حصہ لینا چاہیں تو یہ نہ صرف ایک صدقۂ جاریہ ہوگا بلکہ ان کے والدِ محترم کا وعدہ بھی پورا ہو جائے گا، جو یقیناً ان کے لیے باعثِ اجر عظیم ہوگا۔وہ ان کی منظور کی ہوئی خصوصاً گولی مار کے شیڈول کاسٹ کے قبرستان کی اسکیم قبرستان کی چار دیواری اور ان میں آنے والے لوگوں کے بیٹھنے والی جگہ کو دے کر ان نواب صاحب کے چاہنے والوں کے قبرستان کی چار دیواری دلوائی جائے تاکہ وہ بارش کے دوران قبرستان میں پانی کی سطح بر جانے کی وجہ سے اپنے مرنے والوں کو دفنا نہیں سکتے وہ اپنے مرنے والوں کو جگہ دے سکے ۔۔۔۔۔۔