🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 09 فروری 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا
🚨(2) پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک ہوئے، ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی
🚨(3) پی ٹی آئی نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں، سہیل آفریدی کیلئے خصوصی کنٹینر بھی تیار کرلیاگیا
🚨(4) عمران خان نے کہا ہے آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر
🚨(5) پی ٹی آئی کی عیاری نہیں چلی، کل پنجاب میں زیرو ہڑتال، زیروشٹرڈاؤن اور زیرو پہیہ جام تھا: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
🚨(6) 8 فروری کا دن بہت کامیاب تھا، سندھ مکمل لاک ڈاؤن تھا، پنجاب میں بھی بھرپور کامیابی حاصل ہوئی، نورین خان نیازی
🚨(7) پاکستان نے سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو میں ’SMASH‘ ہائپرسونک میزائل متعارف کروادیا
🚨(8) آئی سی سی اور بنگلادیش میں بات چیت چل رہی ہے، جب کوئی خود چل کر آئے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے، محسن نقوی
🚨(9) صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی، یونٹ کےبدلے یونٹ کی فراہمی ختم، نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف
🚨(10) ہم نےکسی کو نہیں کہا تھا بسنت نہ مناؤ، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، علیمہ خان
🚨(11) اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی، خودکش حملہ آور کا چہرہ بھی واضح
🚨(12) لاہور: مین ہول میں گرکر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت
🚨(13) لاہور: عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور
🚨(14) پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اس را_ئیل کے ہاتھوں غ_ز_ہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
🚨(15) کراچی: اورنگی ٹاون شاہ فیصل چوک پر افسوسناک حادثہ، شہری موٹر سائیکل سمیت گڑھے کے اندر جا گرا
🚨(16) پاکستانی عازمین کیلیے سعودی بائیومیٹرک کروانے کی تاریخ میں توسیع
🚨(17) سندھ اسمبلی میں جامعات پر بحث، بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج
🚨(18) سانحہ گل پلازا کیس کی سماعت، بچہ ماچس سے کھیل رہا تھا جس سے آگ لگی، عینی شاہد کا عدالت میں بیان
🚨(19) راولپنڈی: روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی
🚨(20) پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ
🚨(21) معاشی ترقی کا سفر؛ موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا
🚨(22) بھارتی پنجاب لاء کالج: طالب علم نے کلاس میں لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی، ویڈیو وائرل
🚨(23) لاہور ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
🚨(24) رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، رنگ آف فائر کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا
🚨(25) سپریم کورٹ: پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد
🚨(26) حیدرآباد: ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کو اچانک دل کا دورہ، ٹریفک حادثے میں جاں بحق
🚨(27) نائن الیون کی تحقیقات کا آج تک پتہ نہیں چلا مگر اس میں افـغـاـ ن، پشتون یا ہزارہ ملوث نہیں، وزیردفاع
🚨(28) ترلائی دھماکا، بھارت نے خودکش حملہ آور کو افـغـاـ نستان میں تربیت دی، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری
🚨(29) عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان کا ویزا نہ مل سکا، درخواست گزاروں نے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی، سفارتی ذرائع
🚨(30) جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
🚨(31) سندھ کے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کردی گئی
🚨(32) جامعہ کراچی کے طلبا نے دل کے دورے سے قبل خبردار کرنیوالی ڈیوائس بنالی
🚨(33) پانی کی عدم فراہمی سے کراچی کی صنعتوں کا پہیہ رُک گیا، وزیراعلیٰ کا نوٹس
🚨(34) بسنت پر 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا دعویٰ
🚨(35) کراچی؛ شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے جدید ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ قائم
🚨(36) مناواں میں ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد
🚨(37) کراچی: ایم پی اے نے قمیص اتار کر احتجاج ریکارڈ کرایا، تحریک انصاف کے ایم پی اے کو کورنگی میں گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا
🚨(38) لاہور میں بسنت کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے صحافی ملک زین کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی.
🚨(39) مشہور برطانوی ریپر اور گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا
🚨(40) مریدکے: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
🚨(41) پرویز مشروف کی نواسی کی شادی میں ماہرہ خان اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو وائرل