عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ایس ایس پی ضلع عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ایس ایس پی ضلع عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنری کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات رکھنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن کنری میں کرائم نمبر 42/2026 بجرم 9(l) 3(A) سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزم کی تفصیل درج ذیل ہے:
لال بخش عرف گبوک ولد موری مکرانی، سکنہ بلوچ پارو کنری
ملزم کے قبضے سے 80 گرام چرس برآمد کی گئی، جس پر ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ضلع عمرکوٹ نے واضح کیا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔