November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی محنت میں ہی ہے عظمت مزدور ضرور ، مگر وطن کے غرور ہیں.

IMG-20260210-WA0032

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

محنت میں ہی ہے عظمت
مزدور ضرور ،
مگر وطن کے غرور ہیں.
سامارو شہر کے ورجانگ کالونی کے رہائشی مرحوم مزدور منروپ ميگھواڑ کی پياری پوتی مھک سندم سپوتری اوکھو مل ميگھواڑ کی محنت نے آخر رنگ لایا اور ميرٹ پر ميڈيکل میں داخلا مل گئی.
مھک ميگھواڑ محنت میں ہی عظمت والے محاورے پر عمل کرتے مغز اور من میں رکھ کر اپنا مقصد حاصل کیا۔۔۔کہتے ہیں کہ جو کوئی افراد من سے محنت کرتا ہے .تو اس پر مالک بھی مھربان ہوتا ہے اور ان ان سب وہ دروازے کھول دیتا ہے جو وہ مانگتا ہے محنت کا پھل ھمیشہ میٹھا ہوتا ہے .اسی طرح ایک غریب میگھواڑ گھرانے کی بیٹی مھک ميگھواڑ کی محنت نے ميرٹ پر ميڈيکل میں سلیکٹ ہوکر نہ کے صرف داخلا سے ماں بات خاندان کا سر بلند کیا بلکہ ميگھواڑ برادری کا مان بھی اونچا کیا اس کے ساتھ ساتھ اپنے ملک، عزیزوں،رشتیداروں ملت کا بھی مان اوپر کیا
واضح رہے کہ مھک ميگھواڑ کے خاندان ( دادا اور نانا )کی پہلی بیٹی اور تھرادری ميگھواڑ برادری کی دوسری بچی ہے . جس نے مسلسل محنت سے ميرٹ پر ميڈيکل میں داخلہ حاصل کی ہے.
اس سے پہلے تھرادری ميگھواڑی برادری میں ڈاکٹر وينا بنت ڈاکٹر خوشحال داس کالانج میگھواڑکی پہلے بچی تھی. جس کی داخلہ ميرٹ پر ميڈيکل میں ڈیڈھ دیھائی سال قبل ہوئی تھی جوکہ قابل فخر ہے اس موقعے پر اوکھو مل ميگھواڑ نے ہمارے بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ سب ماں باپ کو پر
چاہے کہ وہ اپنی بچیوں کو اچھی تعلیم سے نوازیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنا اور اپنے خاندان اور ملک کا۔ ملک کا نام روشن کرسکے۔۔۔۔