خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اتراء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیرِاہتمام وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اتراء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیرِاہتمام وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی 12 فروری کو میانوالی آمد کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جو بعدازاں ایک بھرپور عوامی کنونشن کی صورت اختیار کر گئی۔ کنونشن میں پارٹی کارکنان، عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب، اور ملک کرم الٰہی بندیال سابق ایم پی اے و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی حقیقی ترجمان اور ملک کے روشن مستقبل کی علامت ہیں، جن کی قیادت میں پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔
انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنان کو 12 فروری کو میانوالی پہنچ کر اپنی محبوب قائد کا تاریخی اور شاندار استقبال کرنے کی پُرجوش دعوت دی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ میانوالی آمد عوامی طاقت کا مظاہرہ ہو گی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ہمیشہ کی طرح نظم و ضبط اور جوش و خروش کا مظاہرہ کریں گے۔