سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں
سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ اے سیکشن پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کی سربراہی میں کی گئی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے شراب کی 09 بوتلیں اور 50 عدد گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد فیصل نیازی اور آفاق احمد چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ایس ایس پی سکھر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔