سکھر (بیورورپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے زیر اہتمام فیری ہوم کی ننّھی پریوں کےلئے فیری ہوم سکھر
سکھر (بیورورپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے زیر اہتمام فیری ہوم کی ننّھی پریوں کےلئے فیری ہوم سکھر میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا مفت طبی کیمپ کے انعقاد میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی، عکس حیات ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر قاسمیہ میڈیکل کیئر فاﺅنڈیشن سکھر و روہڑی کا اشتراک عمل شامل حال تھا۔ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کمیٹی کے ممبر فاروق اختر خان، عکس حیات ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نور الحسین، قاسمیہ میڈیکل کیئر فاﺅنڈیشن کے ڈاکٹر محمد وجیح شیخ، ڈاکٹر علیزہ وجیح، فیری ہوم سکھر کی چیئرپرسن میڈم فرزانہ کھوکھر نے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی رہنما یوسی چیئرمین میر عبدالرحمن مینگل نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور بچیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کےلئے صحت کی سہولیات لازمی ہیں نفسا نفسی پرفتن اور ایسے مہنگائی کے دور میں نیکی اور بھلائی کے کاموں کےلئے وقت نکالنا خدمات انجام دینا بھی بہت بڑا عملی جہاد ہے انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کےلئے پیش پیش نظر آتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر سعید اعوان، محمد انیس خان، حافظ محمد ایاز، آفاق حسین، حذیفہ صدیقی، محمد خاور، امیر علی شیخ، بھائی خان شیخ اور دیگر سماجی رہنما بھی موجود تھے۔ ماہر امراض قلب و شوگر بلڈ پریشر و جنرل فزیشن ڈاکٹر محمد وجیح شیخ اور اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر علیزہ وجیح نے فیری ہوم سکھر میں رہائش پذیر 80 سے زائد بچیوں کے طبی معائنے کئے ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیئے گئے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ اسٹاف سمیت گردونواح سے آنے والے 150 سے زائد مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔یوسی چیئرمین میر عبدالرحمن مینگل کافی دیر فری میڈیکل کیمپ میں موجود رہے اور تمام طبی سرگرمیاں ملاحظہ کیں انہوں نے ڈاکٹرز اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے عکس حیات ٹیم کے نوجوانوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا دین اسلام دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے مستحق ضرورتمندوں، غریبوں بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا تعلیمات نبوی پر عمل کرنا ہے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ان کے کام آنا کسی کی تکلیف،دکھ درد کو دور کرنا احسن اعمال ہیں انہوں نے کہا کہ یتیم بچیوں اور غرباء و مساکین کو صحت و صفائی علاج و معالجے کی معلومات دینا بہت ہی اچھا عمل ہے انہوں نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے ہماری توجہ کے مستحق ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میں بھی آپکی ٹیم کا حصہ ہوں ہم سے جو ہوسکا اس مشن کےلئے کریں گے جلد یوسی آفس میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا غیاث الدین قادری ، نور الحسین، ڈاکٹر وجیح شیخ ایک عمدہ اور بہترین ٹیم ہے جو جذبہ خدمت خلق خدا سےسرشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور اجتماعی فرض ہے کہ ہم لوگوں کو فری میڈیکل کیمپ قائم کرکے انہیں مفت علاج کی سہولتیں فراہم کریں انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے دورے کی دعوت دینے اور مہمان خصوصی بنانے پر غیاث الدین قادری کا شکریہ اداکیا جبکہ فیری ہوم سکھر کی چیئر پرسن میڈم فرزانہ کھوسو نے بھی تمام سماجی تنظیموں اور احباب سے اظہار تشکر کیا۔