November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)ملٹری روڈ آدم شاہ کالونی کے رہائشی لغاری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ون

IMG-20260209-WA0274(1)

سکھر(بیورورپورٹ)ملٹری روڈ آدم شاہ کالونی کے رہائشی لغاری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ون فائیو پولیس اہلکاروں کی مبینہ ظلم و زیادتی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طاہر علی لغاری، دلدار علی لغاری، نصیباں خاتون اور شبیراں خاتون سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب طاہر علی لغاری اپنے چھوٹے بھائی کی تلاش میں نکلا تھا، اسی دوران ون فائیو پولیس کے اہلکاروں نے اسے روک کر بلاجواز حراست میں لے لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے تشدد کے دوران طاہر علی لغاری سے پینتیس ہزار روپے نقدی بھی چھین لی۔ورثاء نے بتایا کہ طاہر علی لغاری پیشے کے لحاظ سے رنگ کا کام کرتا ہے اور ایک محنت کش مزدور ہے، جسے کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث ہونے کے باوجود بے جا تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو سراسر ناانصافی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔احتجاج کرنے والوں نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے بعد متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مظاہرین نے ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث ون فائیو پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور لوٹی گئی پینتیس ہزار روپے کی رقم متاثرہ خاندان کو واپس دلائی جائے۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔