November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)ریلوئے انجن شیڈ کالونی میں 15روز سے گیس کی بندش ، گھریلوں سرگرمیاں شدید

IMG-20260209-WA0267

سکھر(بیورورپورٹ)ریلوئے انجن شیڈ کالونی میں 15روز سے گیس کی بندش ، گھریلوں سرگرمیاں شدید متاثر ، علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو فوری گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر ریلوئے اسٹیشن کے عقب میں واقع ریلوئے انجن شیڈ کالونی میں گذشتہ 15روز سے گیس کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے گھریلوں سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہے جبکہ رہائشی لوگ نوکریوں پر جانے اور بچے بنا اسکول ناشتے کے جانے پر مجبور ہیں ، علاقہ مکینوں کے مطابق گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن گیس انتظامیہ سکھر اور متعلقہ عملے کو کئی بار شکایات کر چکے ہیں لیکن افسوس پندرہ روز گذرنے کے باوجود علاقے میں گیس کی فراہمی معطل ہے دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں نے انجن شیڈ کالونی میں گیس کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گیس کی بندش نے وہاں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے لوگ کھانے پکانے اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے پریشان ہیں، لیکن سوئی گیس انتظامیہ کی خاموشی قابل افسوس ہے ،عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس طرح کی غفلت عوامی مسائل کو مزید بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس بندش کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔