November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)محراب پور ریلوئے اسٹیشن کے قریب مال برادر ٹرین کو حادثہ ، مسافر ٹرینوں کو

IMG-20260209-WA0266

سکھر(بیورورپورٹ)محراب پور ریلوئے اسٹیشن کے قریب مال برادر ٹرین کو حادثہ ، مسافر ٹرینوں کو قریبی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ،ٹریڈ شیڈول متاثر، ریلوئے ٹریک بحالی کیلئے ریلیف کرین جائے حادثے پر روانہ ، مسافر وں کو پریشانی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق محرا ب پور ریلوئے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی 15سے زائد بوگیاں پڑی سے اتر گئی اطلاع ملنے کے بعد ریلوئے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوںکو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا جس کے باعث ٹرین شیڈول متاثر ہو گیا اور مختلف شہروں کو جانے والے مسافر پریشان دیکھائی دیئے ، ریلوئے ٹریک کی بحالی کیلئے روہڑی لوکو شیڈ سے ریلیف کرین روانہ کر دی گئی ہے تاہم کئی گھنٹے گذرنے کے بعد بھی ریلوئے ٹریک بحال نہیں ہو سکا ،واضع رہے کہ مال بردار ٹرین کے حادثے کے بعد مسافر ٹرینیں گرین لائن۔ عوامی، رحمان بابا، اسلام آباد اور پشاور سے پنجاب جانے والی ایکسپریس کو روکا گیا ہے ۔