سکھر (بیورورپورٹ) تعلیمی اداروں میں طلباءیونین پر پابندی کے 42 سال مکمل ہونے پر نیشنل سٹوڈنٹس
سکھر (بیورورپورٹ) تعلیمی اداروں میں طلباءیونین پر پابندی کے 42 سال مکمل ہونے پر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سکھر کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا. بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی. مظاہرے کی قیادت غلام حسین جسکانی اور سہیل میمن نے کی. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ پابندی نو فروری 1984 کو جنرل ضیا الحق نے نوجوانوں کو جمہوری حق سے محروم رکھنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے لیے عائد کی تھی اور اس نے اس مقصد کے لیے جنرل مارشل لاء ضابطہ 60جاری کرکے طلبہ کو جمہوری عمل سے باہر کردیا تھا لیکن اس کے بعد پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن تحریک انصاف کی حکومتیں ا?تی رہی لیکن یونینز کی بحالی اور ان کے الیکشن کرانے کا وعدہ کسی حکومت نے پورا نہیں کیا۔ سندھ میں 18برس سے مسلسل برسراقتدار پیپلز پارٹی نے اسمبلی سے طلبہ یونین بحال کرنے کا بل تو پاس کرلیا مگر الیکشن کرانے سے قاصر رہی. اس فیصلہ سے تعلیمی اداروں میں منتخب نمائندگی کا خاتمہ ہوا، طلبہ مسائل کے حل کے لیے منظم فورم سے محروم ہو گئے اور قیادت سازی کا وہ قدرتی عمل منقطع ہو گیا جو یونینز کے ذریعے پروان چڑھتا تھا۔ ناقدین یہ بھی نشاندہی کرتے ہیں کہ یونینز پر پابندی کے بعد غیر رسمی گروہ بندی، تشدد اور طاقت کے غیر جمہوری مراکز نے خلا پ±ر کیا، جس سے تعلیمی ماحول مزید بگڑا۔ انہوں نے کہا کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ وقفے وقفے سے زور پکڑتا رہا ہے۔ اگر جمہوریت کو جڑوں تک مضبوط کرنا مقصود ہے تو تعلیمی اداروں میں منظم، ضابطہ بند اور منتخب طلبہ سیاست کی واپسی ناگزیر ہے تاکہ اختلاف کو تشدد کے بجائے مکالمے اور نمائندگی کے ذریعے حل کیا جا سکے۔