November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈپارٹمنٹ سکھر ڈویژن میں ہونی والی کرپشن ، ٹینڈرز

IMG-20260209-WA0263

سکھر(بیورورپورٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈپارٹمنٹ سکھر ڈویژن میں ہونی والی کرپشن ، ٹینڈرز کی بندر بانٹ، من پسند افراد کو نوازا جانے کے خلاف مہران کانٹریکٹر فورم سکھر کے زیر اہتمام ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد نے مہران کانٹریکٹر فورم سکھر کے رہنماﺅں ثناءاللہ مہر ، سید عمران علی شاہ ، شوکت سومرو و دیگر کی قیادت میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈپارٹمنٹ سکھر ڈویژن مینارہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مبینہ کرپشن کے خلاف شدید نعریبازی کی ، اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے دس اضلاع پر براجمان پبلک ہیلتھ کے کرپٹ چیف انجینئر برکت خواجہ اور کمیشن کے عیوض ٹھیکے فروخت کرنے والے پبلک ہیلتھ سکھر کے انجنیئر حفیظ میمن نے سندہ حکومت کے قوانین کو ہوا میں اڑاتے ہوئے رات کے اندھیرے میں چار ارب کے ٹھیکے 30 فیصد کیش کمیشن کے عیوض اپنے من پسند ٹھیکیداروں میں بانٹ دیئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ، نیب اور اینٹی کرپشن سمیت تمام متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ کرپٹ ترین چیف انجنیئر پبلک ہیلتھ برکت خواجہ اور پیسوں کے عیوض ٹھیکے فروخت کرنے والے پبلک ہیلتھ سکھر کے انجنیئر حفیظ میمن کے خلاف تحقیقات کی جائے۔مہران کانٹریکٹر فورم سکھر کے رہنماﺅں ثناءاللہ مہر ، سید عمران علی شاہ ، شوکت سومرو و دیگر کا کہنا تھا کہ نہ ٹینڈر اوپن کیئے گئے اور ناہی این آئی ٹی میں حصہ لینے والے تمام سرکاری ٹھیکیداروں کو بلایا گیا رات کے اندھیرے میں چند منظور نظر ٹھیکیداروں کو بٹھا کر ان سے کیش میں کمیشن کی رقم لینے کے بعد ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی گئی ٹھیکوں کی بندر بانٹ کر بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی جو دیگر ٹھیکیداروں کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر بالا حکام سے ہونی والی بندر بانٹ ، کرپشن کا نوٹس لیکر ملوث افسران و عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی سمیت حق دار ٹھیکیداروں کو کام دینے کا بھی پرزور مطالبہ کیا ہے ۔