سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے سکھر، روہڑی اور صالح پٹ کی یتیم
سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے سکھر، روہڑی اور صالح پٹ کی یتیم بچیوں کے لیے پانچ سالہ تعلیمی اسکالرشپ پروگرام کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپ پروگرام پاکستان سویٹ ہوم اور آئی بی اے پبلک اسکول سکھر کا مشترکہ تعلیمی منصوبہ ہے، جس کا مقصد یتیم اور مستحق بچیوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اسکالرشپ پروگرام کے تحت آٹھویں جماعت سے بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم بچیوں کو مالی و تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اس اقدام کو تعلیمی اور سماجی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان سویٹ ہوم انتظامیہ کے مطابق اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ اہل امیدواروں کے لیے انٹری ٹیسٹ یکم مارچ 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر کامیاب بچیوں کو اسکالرشپ دی جائے گی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ پروگرام میں حافظِ قرآن بچیوں اور شہداء کی بیٹیوں کے لیے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے، تاکہ ان طبقات کو ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی سہولت فراہم کی جا سکے۔مزید معلومات اور اسکالرشپ سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے لیے خواہشمند افراد پاکستان سویٹ ہوم کے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:
0303-0705651
071-5615866
تعلیمی ماہرین اور سماجی رہنماؤں نے اس اقدام کو یتیم بچیوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فلاحی اور تعلیمی منصوبے معاشرے کی مجموعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔