November 17, 2026

سکھر میں سول ڈیفنس کے الیکٹرک سائرنز کی جانچ و مرمت 11 اور 12 فروری کو ہوگی

Screenshot_2026-02-09_083206

سکھر میں سول ڈیفنس کے الیکٹرک سائرنز کی جانچ و مرمت 11 اور 12 فروری کو ہوگی

سکھر(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سکھر / کنٹرولر سول ڈیفنس کی ہدایات پر ماہِ مقدس رمضان المبارک 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھر میں نصب سول ڈیفنس کے الیکٹرک سائرنز کی جانچ اور ضروری مرمت کی جائے گی۔یہ عمل 11 اور 12 فروری 2026 کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران سائرنز وقفے وقفے سے بجائے جائیں گے، اس سلسلے میں شہری سائرن کی آواز سن کر پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ معمول کی تکنیکی جانچ کا حصہ ہے۔سول ڈیفنس، سیپکو اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پر مشتمل مشترکہ ٹیم ڈپٹی کمشنر آفس، جامع مسجد بندر روڈ، کمشنر آفس، پولیس اسٹیشن “اے” سیکشن اور یعقوب آئل مل سمیت مختلف مقامات پر سائرنز کے برقی نظام اور آلات کا معائنہ کرے گی اور کسی بھی خرابی کو فوری طور پر دور کرے گی۔ یہ اقدام اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی انتباہی نظام مکمل طور پر فعال اور قابلِ اعتماد ہو۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔