November 17, 2026

*لاہور بسنت: چھت سے گرنے والا نوجوان جان بحق، مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی*

IMG-20260209-WA0221

*لاہور بسنت: چھت سے گرنے والا نوجوان جان بحق، مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی*

لاہور کے علاقے لوئر مال میں بسنت کے جشن کے دوران 16 سالہ نوجوان عبداللہ پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا تھا، اور بسنت کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 4 ہو گئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت نوجوان چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا جب اچانک گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی اور وہ بسنت کے خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے سیالکوٹ سے لاہور آیا تھا۔ حکام نے مزید کہا کہ ضروری کارروائی کے بعد میت کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔