November 17, 2026

خبر شامل کرتے ہیں و ہا ڑ ی میلسی سےبیو رو چیف دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے *میلسی: تھانہ گڑھا موڑ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی*

IMG-20260209-WA0220

خبر شامل کرتے ہیں و ہا ڑ ی میلسی سےبیو رو چیف دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے *میلسی: تھانہ گڑھا موڑ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی*

میلسی: تھانہ گڑھا موڑ کی حدود میں دورانِ ناکہ بندی پلی 94 ڈبلیو بی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجہ میں 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

میلسی: ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ گڑھا موڑ کی پولیس ناکہ بندی پوائنٹ پلی 94 ڈبلیو بی پر موجود تھی کہ سامنے سے آنے والے 3 مشکوک افراد بسواری موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

میلسی: پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت آڑ لے کر جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا،

میلسی: باقی 2 ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے زخمی ساتھی کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

میلسی: ریکارڈ پڑتال کرنے پر زخمی ملزم کی شناخت ناد علی ولد تنویر حسین سکنہ 122 ڈبلیو بی سے ہوئی، جو کہ 15 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

میلسی: پولیس نے زخمی ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے تحویل میں لے لیا۔

میلسی: ایچ او تھانہ گڑھا موڑ محمد امین جھنڈیر نے زخمی ملزم کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔