November 17, 2026

سکھر کے مطابق عباسی فلاحی جماعت کے عہدیداران نے بانی و سرپرستِ اعلیٰ عباسی فلاحی جماعت، ملک

Screenshot_2026-02-09_151017

سکھر کے مطابق عباسی فلاحی جماعت کے عہدیداران نے بانی و سرپرستِ اعلیٰ عباسی فلاحی جماعت، ملک محمد رضوان الحق سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عہدیداران نے جماعت کی اب تک کی فلاحی کارکردگی سے آگاہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ وہ انشاءاللہ رمضان المبارک سے قبل عباسی فلاحی جماعت کے تمام عہدیداران سے ملاقات کریں گے، جبکہ ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے رمضان المبارک سے پہلے ایک خصوصی میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں نئی فلاحی اسکیموں پر غور کیا جائے گا۔
ملاقات میں ٹنڈو آدم سے سماجی و فلاحی شخصیت شوکت عباسی اور سکھر یونٹس سے رمضان عباسی، اشفاق عباسی، عبدالرشید عباسی، اختر عباسی، محمد عرفان عباسی، محمد اسلم اور دیگر عہدیداران شریک تھے۔
اس موقع پر شوکت عباسی نے ملک محمد رضوان الحق کو ٹنڈو آدم آنے کی دعوت دی اور بتایا کے ہم بھی ٹنڈو آدم میں فلاحی کام کر رہے ہیں جس پر ملک محمد رضوان الحق نے ان کے فلاحی کام کو سراہا جس پر ملک رضوان الحق نے کہا کہ وہ انشاءاللہ عید کے بعد ٹنڈو آدم ملاقات کے لیۓ آئنگے۔
آخر میں ملک محمد رضوان الحق نے عباسی فلاحی جماعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو مزید کامیابی عطا فرمائے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے،