August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*حکومت کےدوسال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر ریلیوں کاانعقاد مسلم لیگ ن کےکارکنوں کا جشن*

IMG-20260208-WA0124
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*حکومت کےدوسال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر ریلیوں کاانعقاد مسلم لیگ ن کےکارکنوں کا جشن*

میلسی(محمدمختارسولگی) وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقتدار کو دوسال مکمل ہونے پر میلسی میں بھی سرکارسطح پر ریلی نکالی گئی. مسلم لیگ ن کےکارکنوں سرکاری ملازمین نے بھرپور شرکت کی . میونسپل کمیٹی کےزیراہتمام کمیٹی باغ سبزہ زار سے نکلنی والی ریلی کی قیادت سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کی. ریلی سے خطاب کرتےہوئے ان کاکہناتھا کہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی سے ملک ترقی پر گامزن ہے، سیاسی و سفارتی محاز پر پاکستان نے کامیابیاں حاصل کی ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت مختلف ترقیاتی سکیموں اور امدادی پروگرام کے ذریعے عوام پر اربوں روپیہ خرچ کررہی ہے ۔کئی پراجیکٹ پرکام جاری ہے،جس کا آئندہ بھی عوام کو ریلیف ملےگا۔ اس موقع پر ان کےصاحبزادے سابق ایم پی اے آصف سعید خان منیس , رہنماؤں افتخار آہیر، اجمل خان سگو، شیخ محمدسلیم، راؤ حامدنواز بابو سمیت تحصیل بھر سے سینکڑوں ن لیگی کارکنان نے شرکت کی اور مسلم لیگ ن کےحق میں نعرے لگائے۔ جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آٹھ فروری کو دی جانے والی ہڑتال کی کال پر تحریک میں شامل جماعتوں کےکارکنان کی جانب سے کوئی پروگرام ترتیب نہیں دیاگیا، ہم خیال انجمن تاجران بھی ہڑتال کال سے لاتعلق رہی۔ تحریک انصاف کےکارکنان سوشل میڈیا پر انتخابات پرہونے والی دھاندلی کےخلاف آواز بلند کرتےرہے۔ ان کاکہنا تھا آزادی اظہار رائے کے حق سے محروم کردیاگیاہے، پرامن احتجاج پر بھی غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کئے جاتےہیں۔ جس کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام برقرار ہے.

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0