August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر کے مطابق بیورو چیف سید نصیر حسین۔ شیدی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ضلع سکھر کی

Screenshot_2026-02-08_164442
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر کے مطابق بیورو چیف سید نصیر حسین۔ شیدی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ضلع سکھر کی جانب سے فارم 47 کے تحت مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت جی ڈی اے کے ضلعی کنوینر فقیر عنایت اللہ بروڑو نے کی، جبکہ مظاہرے میں غزنفر شاہ، محمد بچل مہر، اسلام الدین گھانگرو، محمد حیات منگریو، ارباز عباسی، شہزاد پہنور، عامر شاہ اور دیگر رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو مسخ کیا گیا، جسے نہ صرف عوام بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی جماعتیں بھی مسترد کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں اس عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومت کو عوامی تائید حاصل نہیں۔مقررین نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم کی گئی حکومت کو پاکستان کے کسی بھی صوبے میں قبولیت حاصل نہیں، کیونکہ یہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ انتخابی نتائج میں مبینہ رد و بدل کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات نہیں کرائے جاتے، ملک میں سیاسی عدم استحکام برقرار رہے گا اور عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔جی ڈی اے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نئے، پرامن اور شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ اصل عوامی مینڈیٹ سامنے آ سکے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی سرپرستی اور پروٹوکول ختم کر دیا جائے تو ایسے نمائندے عوام میں نکل کر ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فارم 47 کے ذریعے آنے والی حکومت کو ختم کر کے عوام کو ان کا اصل حق دیا جائے۔آخر میں جی ڈی اے ضلع سکھر کی قیادت نے واضح کیا کہ جب تک شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہوتی، ان کی احتجاجی تحریک پرامن انداز میں جاری رہے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0