سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی واک فار سائٹ کا آغاز
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن
کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی واک فار سائٹ کا آغاز ہو گیا ،واک فار سائٹ ریلی کا بنیادی مقصد آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے ،مقررین کا شرکاء واک سے خطاب
تفصیلات کے مطابق ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی واک فار سائٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا واک کا آغاز فریئر ہال کراچی سے زیر صدارت ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے سی ای او ناظم راجانی کے ہوا جبکہ دیگر شرکاء میں خرم قاسم علی گورنمنٹ بورڈ ممبر ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر منصورالظفر گورنمنٹ بورڈ ممبر ویژن فار آئی ،فضل احمد باری گورنمنٹ بورڈ ممبر ویژن فار آئی ،سیڈ محمود میاں،گورنمنٹ بورڈ ممبر ویژن فار آئی ،کپٹن ابرار حسن ڈائریکٹر ویژن فار آئی،پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب ،فہیم اختر راجپر،فاروق قریشی فاؤنڈر ممبر ویژن فار آئی،ثمینہ سکندر،شمیم احمد ڈائریکٹر ویژن فار آئی سمیت کراچی کے مشہور ڈاکٹرز، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان تاجر برادری،وکلاء برادری ،سول سوسائٹی کے نمائندگان معزز شہریوں سمیت اسکولز و کالجز کے طالبات و ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ٹیم کراچی کے اراکین و دیگر شامل تھے شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں آنکھوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی ،قابلِ انسداد نابینائی کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے نابینائی جیسے مسائل حل پر تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے بعد ازیں واک ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ایک روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ لگایا گیا جس میں نامور آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے سیکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی گئی ، اس موقع پر ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے سی ای او ناظم راجانی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ واک فار سائٹ ریلی کا بنیادی مقصد آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا اور قابلِ انسداد نابینائی کی روک تھام کی بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے نابینائی جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔