و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف ) میلسی کے نواحی علاقہ موضع فتح پور میں سیوریج کا نظام انتہائی
و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف ) میلسی کے نواحی علاقہ موضع فتح پور میں سیوریج کا نظام انتہائی ناقص ہونے کے باعث اہلِ علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پانی کی نکاسی کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی آبادی سے ملحقہ قبرستان، کھیتوں اور کھلے میدانوں میں جمع ہو رہا ہے۔کھلے میدانوں میں گندے پانی کی موجودگی سے نہ صرف بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے بلکہ وہاں کھیلنے والے بچوں کی زندگیاں بھی شدید خطرے میں ہیں، جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ مستقل طور پر کھڑا رہنے والا یہ گندا پانی ڈینگی، ملیریا اور دیگر موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کا موجب بن رہا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اس سنگین مسئلے سے متعلق متعدد بار متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال کسی قسم کا عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا، جو انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کا واضح ثبوت ہے۔صورتحال سے تنگ آ کر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ عوام کو صحت و صفائی کی بنیادی سہولت میسر آ سکے اور علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔