و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف ) میلسی میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر اظہارِ تشکر اور خراجِ تحسین
و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف ) میلسی میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر اظہارِ تشکر اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے سرکاری سطح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے خان سعید احمد خان منیس نے حکومت کی کارکردگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو سالہ دورِ حکومت میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی بہتری، مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات نظر آ رہے ہیں، جو حکومت کی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارت کو شکست دے کر پاکستان کا وقار بلند کیا اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ حکومت کی بڑی سفارتی و دفاعی کامیابی ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو تقویت ملی بلکہ اسلامی ممالک کے باہمی تعلقات بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔سعید احمد خان منیس نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی درست سمت میں گامزن ہے اور پاکستان آج ایک ذمہ دار اور مضبوط ریاست کے طور پر دنیا میں اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دیتے رہیں سعید احمد خان منیس کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد حکومت کی پالیسیوں پر بحال ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بڑی تعداد میں شہری اس ریلی میں شریک ہو کر حکومت کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے گی۔ریلی میں خان محمد اجمل خان سگو،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راؤ محمد اسحاق،حافظ محمد ماجد،شیخ قیصر رشید،ماسٹر خالد رسول،محمد ارشاد مغل،محمد ذیشان،چوہدری ثاقب گجر،سابق کونسلر محمد اکمل منیس،شیخ محمد سلیم،سابق صدر بار ملک مشتاق احمد گنب،سابق صدر غلہ منڈی راؤ محمد بابو،ماسٹر محمد حنیف،ملک عبدالستار سمیت سیاسی و سماجی و سرکاری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں ملک سلامتی اور پاک فوج کے لئے خصوصی دعا کی گئی