November 17, 2026

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹهٹه رپورٹ سندھ ہیلتھ سروس 1122 کی بروقت کارروائی قیمتی جانیں بچا لی۔

IMG-20260208-WA0084

ٹھٹھ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ

ٹهٹه رپورٹ سندھ ہیلتھ سروس 1122 کی بروقت کارروائی قیمتی جانیں بچا لی۔
ٹھٹہ آج صبح 6 بجے کے قریب ٹھٹہ کے نواحی علاقے جھرک کے قریب سانپا موری کے مقام پر مین نیشنل ہائی وے حیدرآباد روڈ پر افسوس ناک ٹریفک حادثہ۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔ 5 لوگ شدید زخمی۔ ہیلتھ سروس 1122 کی ایمبولینسز اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر فوری پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر حیدرآباد سول ہسپتال منتقل کیا۔ فوتی اور زخمیوں کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔ جوکہ کرسچن کمیونٹی کے بتائے جا رہے تھے۔ ٹھٹہ سے حیدرآباد جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ فوتی کی شناخت اجو نام سے ہوئی ہے 48 سالہ اور زخمیوں میں 25 سالہ ندیم 40 سالہ جمشید 22 سالہ دانش اور 35 سالہ صفدر شامل ہیں۔
اطلاع ملتے ہی سندھ اینٹگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 کے اسٹیشن کوآرڈینیٹر اختر احمد کھتری کی بہترین منصوبہ بندی کے تحت فوری طور پر کارروائی عمل پر لائی گئی۔ جس میں امتیاز علی مری فیصل حلیم ظفر علی اور رضا بھٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید جانیں بچائی اور بروقت سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی بہترین کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ جائے حادثہ پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔