November 17, 2026

ٹھٹھہ رپورٹ ڈ ر عبرلعزیزشیخ ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

IMG-20260208-WA0079

ٹھٹھہ رپورٹ ڈ ر
عبرلعزیزشیخ
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس آئوٹ
قتل کی واردات میں ملوث 2 مرکزی ملزمان جرائم میں استعمال کی گئی کورے کار، موٹر سائیکل اور پسٹل سمیت گرفتار بائیک سنیچنگ گینگ برسٹ چھینی گئی 4 مسروقہ موٹر سائیکل اور جنریٹر برآمد
5 ملزمان گرفتار، جرائم میں استعمال کی گئی 2 موٹر سائیکل اور 2 پسٹل برآمد، مقدمات درج
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری تفصیلات کے مطابق ؛
نامعلوم ملزمان نے نیول ھائوسنگ کالونی دہابیجی میں انیس عرف محسن ولد محمد حنیف عثمانی عمر 47 سال کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ جس کا مقدمہ نمبر 18/2026 سیکشن 302 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ دہابیجی پر فوتی کے بھائی محمد رئیس کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔ ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے سینیئر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ایچ او تھانہ دہابیجی انسپیکٹر مبین پرہیاڑ، ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر محمد علی ڈامرا ، انچارج ڈی آئی سی انسپیکٹر فیصل شفیع میمن، انچارج سی آئی اے ٹھٹہ، سب انسپیکٹر میاں بخش مری و دیگر شامل تھے۔ ٹیم نے محنت و لگن سے کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان اکرام محمد ولد علیم الدین آرائین اور دانش ولد اکرام آرائین رہائشی نیول ھائوسنگ کالونی دہابیجی کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم اکرام آرائین کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی کورے کار اور پسٹل برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزم دانش آرائین کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاؤہ 3 نامعلوم ملزمان نے قریشی سالٹ کے قریب محمد بخش بلوچ فارم دہابیجی کے قریب سے وزیر خاصخیلی سے سی ڈی 70 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 9/2026 سیکشن 392 تعزیرات پاکستان کے تحت مدعی وزیر خاصخیلی کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا تھا۔ رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے ندیم انصاری کے گھر سے جنریٹر چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 11/2026 سیکشن 380 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ دہابیجی پر ندیم انصاری کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ دہابیجی بمعہ اسٹاف نے دہابیجی شہر میں کارروائیاں کرکے موٹر سائیکل سنیچنگ کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان بچل ولد صالح ملاح اور رمضان ولد سکندر ملاح اور جنریٹر تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث ملزم گل خان ولد اکرم شاہ پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی نیک محمد مگسی سے چھینی گئی سی ڈی 70 موٹر سائیکل اور ندیم انصاری کا خرچہ کیا گیا جنریٹر بھی برآمد کرلیا گیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے بائیک سنیچنگ و دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے
تھانہ گھارو کی حدود میں رات کے وقت 3 ملزمان نے اسلحے کے بناپر تھانہ گھارو کی حدود ٹھٹہ تا گھارو روڈ ماندو ہوٹل کے قریب محمد اقبال جوکھیو سے سی ڈی 70 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 19/2026 سیکشن 392,397 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گھارو پر محمد اقبال جوکھیو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
مورخہ 4 فروری 2026 کو رات کے وقت 4 ملزمان نے اسلحے کے بناپر تھانہ گھارو کی حدود PVC لنک روڈ چوک کے قریب محمد عمر بلوچ سے یونیک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 20/2026 سیکشن 392,397 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گھارو پر محمد عمر بلوچ کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
رات کے وقت 4 ملزمان نے اسلحے کے بناپر تھانہ گھارو کی حدود اسد پیٹرول پمپ گھارو کے قریب فیضان راجپوت، شبیر پٹھان اور دانش سرائیکی سے ھنڈا 125 موٹر سائیکل، 2 موبائل فونز، کیش اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 21/2026 سیکشن 392,397 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گھارو پر فیضان راجپوت کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے سخت احکامات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر محمد علی ڈامرا اور سی آئی اے ٹھٹہ بمعہ اسٹاف نے دوران تفتیش مقدمات میں ملوث بائیک سنیچنگ گینگ کو ٹریس کرکے گھارو شہر میں کامیاب کارروائیاں کرکے 3 مرکزی ملزمان اسد ولد عباس سومرو، ذیشان ولد اشرف خاصخیلی اور منظر ولد غلام نبی چانڈیو رہائشی گھارو کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندہی مندرجہ بالا مدعیوں سے چھینی گئی 3 موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ جرائم میں استعمال کی گئیں 2 موٹر سائیکل اور 2 پسٹل بھی برآمد کرلی گئی ہیں ۔اس کے علاؤہ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت بائیک سنیچنگ، کیش سنیچنگ اور روڈ رابری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں تفتیش جاری ہے۔
چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرنے پر مدعیوں کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹہ اور ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بھترین کارروائیاں کرنے پر پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔