August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کمالیہ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )اسلام آباد واقعہ کی بھرپور مذمت، قوم اور اداروں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار — چوہدری خوشی محمد جٹ

IMG-20260208-WA0032

کمالیہ: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، امن اور ملک کے استحکام کے خلاف گھناؤنا عمل قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے جس کی کوئی مذہبی یا اخلاقی حیثیت نہیں۔ ایسے واقعات سے قوم کے حوصلے کمزور نہیں ہوں گے بلکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور ہم آج بھی اپنے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے آخر میں ملک کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0