ترکی- #ایگدیر میں دلخراش واقعہ: سیرن اشک (Ceren Işı کی پراسرار موت-
ترکی- #ایگدیر میں دلخراش واقعہ: سیرن اشک (Ceren Işı کی پراسرار موت-
#ترکی کے شہر ایگدیر کے باغلار محلے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 27–28 سالہ سیرن اشک کو گزشتہ رات تقریباً 10 بجے اپنے گھر میں گ*ولی لگی ہوئی حالت میں مردہ پایا گیا۔ پڑوسیوں نے اپارٹمنٹ سے فائر کی آواز سنی، جس کے بعد پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدا میں معاملہ خ ودک*شی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کیا بتاتی ہیں؟
سیرن کی ل اش فرش پر پڑی تھی اور انہیں ایک ہی گ*ولی لگی تھی۔ زیادہ تر رپورٹس کے مطابق گ ولی سینے میں لگی، جبکہ کچھ ذرائع سر میں گ ولی لگنے کا ذکر بھی کر رہے ہیں۔ ل اش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایگدیر اسٹیٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے سے جڑے افراد کو حراست میں لیا ہے، تاہم یہاں بھی رپورٹس میں اختلاف ہے۔ کچھ میڈیا اداروں کے مطابق سیرن واقعے سے پہلے تین افراد کے ساتھ شراب نوشی کر رہی تھیں اور انہیں ہی حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ بعض رپورٹس میں صرف ایک مشتبہ شخص کا ذکر ہے۔ تفتیش ہر پہلو سے جاری ہے۔
ابہام اور سوالات
ابتدائی طور پر خ ودکشی کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیرن نے اپنی والدہ کو آخری پیغامات بھیجے تھے جن میں خ ودک*شی کا ارادہ اور معافی شامل تھی۔ اسی وجہ سے سوال اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ واقعی خ ودکشی تھی یا ق تل۔
دوسری جانب، کئی میڈیا ادارے اور #سوشل میڈیا صارفین اس واقعے کو عورتوں کے ق تل کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں –
ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اصل حقیقت پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد ہی واضح ہو سکے گی کہ یہ خ ودکشی تھی، ق تل یا کوئی حادثہ۔؟
#turkey