سرگودھا: اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا اکلوتا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرگودھا: اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا اکلوتا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا، چوہدری اعجاز احمد کے اکلوتے اور جواں سالہ بیٹے عبدالمعیظ کا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں انتقال ہو گیا۔
یہ حادثہ گزشتہ رات شالیمار سمارٹ سٹی کے قریب پیش آیا، جہاں عبدالمعیظ کی کار ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں ہیڈ انجری کے باعث پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں حالت نازک ہونے پر ایک نجی ہسپتال اور پھر لاہور ریفر کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
اسی حادثے میں عبدالمعیظ کے ساتھ گاڑی میں موجود دو اور نوجوان، ڈاکٹر عبداللہ کھرل اور احمد گھمن بھی جاں بحق ہو گئے۔
مرحوم عبدالمعیظ کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے فیصل آباد روڈ پر واقع سپیریئر ٹاؤن، سرگودھا میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔