سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا میں 25 سال کے بعد قومی سطح کی جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2026ءکاشاندارانعقادکیاگیا۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا میں 25 سال کے بعد قومی سطح کی جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2026ءکاشاندارانعقادکیاگیا۔
ڈویژنل سکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2026 بھرپورطریقے سے منعقد کی گئ۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 110 کھیلاڑیوں نے شرکت کی، 32 ٹاپ سیڈڈ کھیلاڑی فائنل راؤنڈ تک پہنچے۔ چیمپیئن شپ کے مقابلے سرگودھا سکواش کمپلیکس اور جمخانہ کلب میں کھیلے گئے۔
فائنل مقابلے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ملک محمد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پنجاب کے شاہ نواز بٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 2 گیمز سے شکست دیکر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی. اس موقع پر کھیلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ملک میں اسکواش کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھیلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔