November 17, 2026

جنڈانواالہ (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی انڈر 19 ٹیم کے کلورکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر

IMG-20260207-WA0144

جنڈانواالہ (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی انڈر 19 ٹیم کے کلورکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر دانیال خان نیازی کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ جونہی نوجوان کرکٹر دانیال خان ضلع بھکر کی حدود میں اپنے والد مصطفی ق خان نیازی کے ہمراہ داخل ہوا تو مقامی فلنگ اسٹیشن پر علاقہ کی سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت سپورٹس سے وابستہ شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر بابو گروپ کے تاجران رانا مجیب الرحمٰن، حاجی ملک ندیم بابو، عبدالجبار خان بلوچ ،محمد سلیم خان بلوچ ،ماجد اقبال خان خنان خیل ،ملک یاسین، شاہد رانا ،عمران مرسلین،ملک جاوید وینس ،چودھری اشرف ،رانا سرفراز اور رانا سلیم ناصرسمیت دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور شاندار کارکردگی اور قومی ٹیم میں نمائندگی پر انھیں مبارکباد دی۔ نوجوان کرکٹر دانیال خان نیازی نے اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم میں نمائندگی پر فخر ہے ۔ انشاءاللہ قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی میرا خواب ہے تاکہ ملک وقوم اور علاقے کا نام روشن کرسکوں۔