November 17, 2026

کیا آُپ کو اپنے 20 مریدوں کا قا۔تل سرگودہا کے نواح کا وہ پیر یاد ہے جسے چھڑانے کی کوششیں

FB_IMG_1770454964741

کیا آُپ کو اپنے 20 مریدوں کا قا۔تل سرگودہا کے نواح کا وہ پیر یاد ہے جسے چھڑانے کی کوششیں مق۔تولین کے لواحقین نے خود کیں ۔۔۔۔ حیران کن اور اصل حقائق ۔۔۔۔عبدالوحید صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب کا رہائشی تھا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گریڈ 19 میں ریٹائر ہوا۔ریٹائرمنٹ کے بعد اس نے چھوٹے موٹے کاروبار آزمانے کی کوشش کی، مگر نقصان اٹھایا۔ عبدالوحید جانتا تھا کہ وطن عزیز میں صرف ایک ایسا کاروبار ہے جس میں نقصان کا کوئی خطرہ نہیں، اور وہ ہے جعلی پیر بن جانے کا ۔۔چنانچہ اس نے حلیہ تھوڑا بہت بدل کر “دم درود” کا کاروبار شروع کیا، مگر اس میں کروڑ پتی بننے کے لیے مستقل ٹھکانے کی ضرورت تھی۔ اسی تلاش میں اس کی ملاقات سرگودھا کے زمیندار گلزار سے ہوئی۔ عبدالوحید نے اپنا کاروباری منصوبہ گلزار کے سامنے رکھا، اور گلزار نے نہ صرف دربار کے لیے 2 ایکڑ زمین دی بلکہ پانچ کمروں کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری بھی کی۔چک 95 شمالی، سرگودھا کے قریب گندم کے کھیت کھلیانوں کے درمیان واقع یہ جگہ دیکھتے ہی دیکھتے “دربار علی محمد قلندر” کے نام سے ایک نئی فرنچائز بن گئی۔ یہاں کا گدی نشین حضرت پیر سید عبدالوحید چشتی قادری مقرر ہوئے، جبکہ شریک گدی نشین خود گلزار تھے۔کچھ ہی عرصے میں دربار کا شہرہ دور دور تک پھیل گیا۔ بے اولاد جوڑے اولاد کے لیے، بیمار شفا کے لیے اور مختلف حاجات کے لیے دربار کا رخ کرنے لگے۔ عبدالوحید نے کاروبار میں وسعت دینے کے لیے نیا آئیڈیا بھی متعارف کروایا: دربار میں گناہوں کو دھونے کا انتظام۔ اس آئیڈیا کی وجہ سے لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، جن میں پڑھے لکھے لوگ بھی شامل تھے۔گناہ دھلوانے کے لیے ہر شخص کو پیر کے آگے عریاں ہونا پڑتا اور پیر ڈنڈے کے ذریعے ان کے گناہ “دھوتے”۔ دربار دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا تھا، روزانہ لاکھوں کی آمدنی تھی، اور گدی نشینوں کے درمیان آمدنی کے تنازعات بھی بڑھ رہے تھے۔یکم اپریل 2017 کی صبح، دربار پر گناہ دھلوانے کے لیے لوگوں کی لمبی لائن تھی۔ پیر عبدالوحید نے معمول کے مطابق گناہ دھونا شروع کیا، لیکن اچانک ان کا رویہ بدل گیا۔ وہ اب گناہ دھونے کیلئے بجائے مریدوں کے سر پر ڈنڈے برسانے لگے،ڈنڈوں اور چاقوؤں سے شام تک پیر نے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔2 اپریل کی صبح یہ خبر پاکستان کی سب سے بڑی خبر بن گئی: سرگودھا میں پیر نے ڈنڈوں سے 20 مرید مار دیے۔ پولیس نے گدی نشین عبدالحمید کو گرفتار کیا، لیکن مق۔تولین کے ورثاء میں سے کوئی بھی پیر پر پرچہ درج کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔کچھ ورثاء کا خیال تھا کہ پیر پولیس کی کسٹڈی سے چھوٹنے کے بعد دوبارہ انہیں زندہ کرے گا، جبکہ بعض عقیدت مندوں کا خیال تھا کہ مق۔تولین جنت چلے گئے اور فرشتوں نے انہیں وصول کر لیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں دربار کیلئے زمین دینے والا زمیندار گلزار بھی شامل تھا۔ عدالت نے پیر اور اس کے تین چیلوں کو 27، 27 بار سز۔ائے موت، 100 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا سنائی۔ حیرت انگیز طور پر انہی مق۔تولین کے ورثاء نے اعلی عدالتوں میں وکیل کر کے عبدالوحید کو چھڑانے کی کوشش بھی کی جو کامیاب نہ ہو سکی۔