November 17, 2026

امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت۔ارباب اورنگزیب خان کاسی

IMG-20260207-WA0142(1)

امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت۔ارباب اورنگزیب خان کاسی

بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ارباب اورنگ زیب کاسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہ ترلائی، اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہتے عبادت گزاروں اور عبادت گاہ کی حرمت پر حملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی دہشت گردانہ کارروائیاں اسلام اور انسانیت کی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں اور کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب کاسی نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اس کٹھن گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور امن، ہم آہنگی اور قومی وحدت کو نقصان پہنچانے والی تمام قوتوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے۔