چشتیاں شریف 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ملی جذبے اور
چشتیاں شریف
5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ملی جذبے اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے طور پر منایا جائے گا کشمیر کے بغیر پاکستان کا نام تک مکمل نہیں ہوتا کشمیر پاکستان کی اس لیے بھی شہہ رگ ہے کہ تمام پاکستانی دریا کشمیر سے نکلتے ہیں اور براستہ ہندوستان پاکستان میں داخل ہوتے ہیں کشمیریوں کے ساتھ ہمارا خون کا مضبوط رشتہ قائم ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حق خود ارادیت کے لیے دنیا بھر میں اواز بلند کرتی ہے کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں نے دیا ہے جہاں ہندوستان مسئلہ کشمیر خود لے کر گیا اور اقوام متحدہ میں یقین دہانی کروائی کہ کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دیا جائے گا اور کشمیری عوام اپنی مرضی سے فیصلہ کریں گے
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر اف کامرس لاہور سنیٹر ظفر اقبال چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا
سابق صدر چیمبر اف کامرس نے کہا ہندوستان کی انتہا پسندانہ سوچ کی حامل قیادت اور سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے والے ہندو لیڈران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے کشمیری عوام کی دادرسی میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور اقوام متحدہ کا کردار سفید ہاتھی کا کردار بن گیا ہے ملکوں کے چھوٹے چھوٹے معاملات پر دخل اندازی کر کے طاقتور ممالک چھوٹے اور ترقی پذیر ممالک کا ناک میں دم کیے ہوئے ہیں مگر بدقسمتی سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے
ظفر اقبال چوہدری نے کہا کشمیری عوام 80 سال گزرنے کے باوجود اپنے حقوق سے محروم ہیں اور کشمیری عوام کو دیوار سے لگا کر رکھا گیا ہے کشمیر میں ابادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر کشمیری عوام کو کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے کشمیری لیڈران اور نوجوانوں کو بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کر کے پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے من گھڑت مقدمات میں سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں دی جا رہی ہیں بد قسمتی سے نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ او ائی سی ودیگر اسلامی تنظیمیں بھی کشمیر کے عوام کے حق میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کر سکیں