November 22, 2026

سرگودھا (راجہ نورالٰہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور ہونہار اور قابلِ فخر سپوت ملک ہاشم علی اعوان نے

IMG-20261122-WA1293

سرگودھا (راجہ نورالٰہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور ہونہار اور قابلِ فخر سپوت ملک ہاشم علی اعوان نے برطانیہ کی معروف یونیورسٹی آف کینٹ (University of Kent) سے ماسٹر آف سائنس (MSc) کی ڈگری حاصل کرکے اپنے خاندان، علاقے اور ضلع خوشاب کا نام روشن کر دیا ہے۔ ان کی اس شاندار تعلیمی کامیابی پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
ملک ہاشم علی اعوان کی گریجویشن کی پُروقار تقریب برطانیہ کے تاریخی شہر کینٹ میں واقع کیتھیڈرل چرچ کینٹربری میں منعقد ہوئی، جس میں رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، ملک عمران بشیر اعوان اور ملک عابد منیر اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اس خوشی کے موقع پر ملک ہاشم علی اعوان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک ہاشم علی اعوان کی یہ کامیابی ان کی محنت، لگن، مستقل مزاجی اور حصولِ علم سے گہری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے میدان میں یہ نمایاں کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ضلع خوشاب کے لیے باعثِ فخر ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ ملک ہاشم علی اعوان مستقبل میں بھی اپنی علمی قابلیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور مزید کامیابیاں حاصل کرکے اپنے والدین، خاندان اور وطنِ عزیز کا نام روشن کریں گے۔