ہارون آباد کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر نہ تو پاکستان کی کی سرحد مکمل ہوتی ہیں اور نہ
ہارون آباد
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر نہ تو پاکستان کی کی سرحد مکمل ہوتی ہیں اور نہ پاکستان کا نقشہ واضح ہوتا ہے 79 سالوں سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری و ساری ہے اقوام عالم کی اس وحشیانہ دہشت گردانہ اور ظالمانہ کاروائیوں پر خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کشمیر کے عوام نے خون کے نذرانے پیش کر کے آزادی کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے گزشتہ دور میں ہندوستان نے اپنی اسمبلیوں سے پاس کردہ آئینی دفعات کو ختم کر کے سراسر ظلم و زبردستی کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کوسی پیک موٹروے ائیر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کیا
عوامی لیڈر نے کہا 05 فروری کو پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں انشاءاللہ 05 فروری کو شاندار طریقے سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے ریلیاں نکالی جائیں گی منتخب مقامات پر کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے کشمیریوں کے حق میں احتجاج کیا جائے گا اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا اب بہت ہو گیا 79 سال سے جاری کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اقوام متحدہ کو اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے جہاں چھوٹے چھوٹے مسائل پر بے جا مداخلت کر کے دنیا کے طاقتور ممالک ظلم و زیادتی کا نیا بازار گرم کرتے ہیں تو اقوام متحدہ کو اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنا کر کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے