روھڑی نماہندہ سلمان ملک لو کو شیڈ)سکھر انتظامیہ سمیت منتخب نمائندگان کی عدم توجہی ، دو نکاسی
روھڑی نماہندہ سلمان ملک لو کو شیڈ)سکھر انتظامیہ سمیت منتخب نمائندگان کی عدم توجہی ، دو نکاسی لائن کے باوجود حسینی روڈ پر نکاسی نظام درست نہ ہوسکا ، کاروباری و گھریلوں سرگرمیاں متاثر ، نالیوں و گٹر کا پانی سڑکوں پر جمع ، متاثرہ دکانداروںو رہائشی لوگوںکا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، خبر کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن، سکھر کے منتخب نمائندگان سمیت صفائی کے عملے کی مسلسل نااہلی اور ناتجربے کاری کی وجہ سے شہر کے مصروف ترین تجارتی و کاروباری علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے ، چند ماہ قبل سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر ارسلان اسلام شیخ کی کاوشوں سے شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز حسینی روڈ کے آئے روز نکاسی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز سے نکاسی آب لائن ڈلوائی اور چھ ماہ مکمل ہونے کے بعد لائن نے کام شروع کیا اس طرح پرانی و نئی لائن کیساتھ حسینی روڈ پر نکاسی نظام کی بہتری کیلئے دو نکاسی لائن موجود ہونے کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا گنداپانی جمع ہوناشروع ہو گیا ہے ، دکاندارکے مطابق حسینی روڈ پر آئے روز نکاسی آب کا نظام مفلوج ہوجاتا ہے اور سیوریج کا پانی جمع ہونے سے تعفن اور بدبو اٹھنے سے نا صرف یہاں کے رہائشی لوگوں کو تکلیف اٹھانا پڑتی ہے بلکہ کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے شدید پریشان حال ، حسینی روڈ پر نکاسی نظام خراب ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی آمدو رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں اور راہگیروں کا گز رنا بھی محال ہوتا جا رہا ہے۔دکانداروں کے مطابق متعلقہ محکموں کو بارہا شکایت کی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ دکانداروں اور شہریوں نے میئر سکھر، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سمیت منتخب نمائندگان سے نوٹس لیکرحسینی روڈ کے دکانداروں و رہائشی لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا پروز مطالبہ کیا ہے۔