November 22, 2026

ناری فاؤنڈیشن اور آلٹرنیٹو ریسرچ انیشی ایٹو کے زیرِ اہتمام صالح پٹ میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے متعلق آگاہی سیشنز

IMG-20261122-WA1411

ناری فاؤنڈیشن اور آلٹرنیٹو ریسرچ انیشی ایٹو کے زیرِ اہتمام صالح پٹ میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے متعلق آگاہی سیشنز

روھڑی نماہندہ سلمان ملک لوکو شیڈ/صالح پٹ ( رپورٹ)ناری فاؤنڈیشن سکھر اور آلٹرنیٹو ریسرچ انیشی ایٹو (ARI) کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول (GHSS) صالح پٹ اور پبلک لائبریری صالح پٹ میں تمباکو اور سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے متعلق دو عوامی آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے۔ ان سیشنز کا مقصد طلبہ اور کمیونٹی کے افراد میں سگریٹ نوشی ترک کرنے، تمباکو کے استعمال سے اجتناب اور اپنے خاندانوں کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔سیشنز کے دوران تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والے طبی خطرات، مختلف بیماریوں اور صحت مند، تمباکو سے پاک طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔دونوں سیشنز سے ماہرِ تعلیم حیدر علی مہر اور انور علی مہر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناری فاؤنڈیشن نے خطاب کیا۔ مقررین نے عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مستند اعداد و شمار اور معلومات کی روشنی میں سگریٹ نوشی اور تمباکو کے استعمال کی وجوہات، اس کے مضر اثرات اور اسے ترک کرنے کے عملی طریقوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے دل کی بیماریوں، پھیپھڑوں کے کینسر اور سانس کی مختلف بیماریوں سمیت تمباکو نوشی سے لاحق ہونے والے سنگین طبی مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انور علی مہر نے تمباکو کنٹرول اور عوامی صحت کے شعبے میں اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے آلٹرنیٹو ریسرچ انیشی ایٹو (ARI) اور ناری فاؤنڈیشن سکھر کے کردار اور تمباکو کے استعمال میں کمی لانے کے لیے جاری آگاہی و advocacy مہم پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تمباکو کے استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور مقامی کمیونٹیز کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پبلک لائبریری صالح پٹ میں منعقدہ سیشن میں کونسلر خان محمد چنہ نے بھی شرکت کی اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے نقصانات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے مشترکہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی، بچوں اور خاندانوں کو دوسروں کے سگریٹ کے دھوئیں سے محفوظ رکھنے اور صاف ستھرا و صحت مند ماحول برقرار رکھنے پر زور دیا۔سیشنز میں عابد حسین مہر، خان محمد چنہ (کونسلر)، ممتاز علی بھنبھرو (جنرل سیکریٹری، گسٹا ضلع سکھر)، سینئر ٹیچر، غلام رضا چنہ,امجد مھر سمیت اساتذہ، مقامی افراد اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کا استعمال محض انفرادی صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک سنگین سماجی اور عوامی صحت کا چیلنج ہے۔ انہوں نے طلبہ اور نوجوانوں میں مسلسل آگاہی مہمات کے انعقاد، تمباکو کی لت سے بچاؤ اور عوامی مقامات پر دوسروں کے سگریٹ کے دھوئیں سے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔آخر میں ناری فاؤنڈیشن اور آلٹرنیٹو ریسرچ انیشی ایٹو کے نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی صحت کے فروغ، تمباکو کے استعمال کی روک تھام اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے تعلیمی سرگرمیوں، مشترکہ مہمات اور کمیونٹی کی مؤثر شمولیت کے ذریعے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔