November 17, 2026

امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سید قمر رضا

IMG-20260207-WA0140

امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سید قمر رضا

دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں اسلام اور انسانیت کی تعلیمات کے منافی ہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سید قمر رضا، چیئرمین بورڈ آف گورنرز، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) نے امام بارگاہ، ترلائی، اسلام آباد میں ہونے والے گھناؤنے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس وحشیانہ کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اسے بے گناہ نمازیوں اور عبادت گاہ کے تقدس پر بزدلانہ حملہ قرار دیا۔ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں اسلام اور انسانیت کی تعلیمات کے منافی ہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ سید قمر رضا نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ابدی سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور امن، ہم آہنگی اور قومی یکجہتی میں خلل ڈالنے والی تمام قوتوں کو شکست دینے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔